تلنگانہ

آبپاشی پروجیکٹوں پر 10.8 ہزار کروڑ خرچ کئے جائیں گے: اتم کمار ریڈی

ریاستی وزیر آبپاشی ین اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکو مت سال 25۔2024 میں آبپاشی پروجکٹس پر 10,820 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ آج اُتم کما ر ریڈی نے آبپاشی پراجکٹس پر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آبپاشی ین اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکو مت سال 25۔2024 میں آبپاشی پروجکٹس پر 10,820 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ آج اُتم کما ر ریڈی نے آبپاشی پراجکٹس پر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی حکومت اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام: مسلم اقلیتی ریزرویشن پوراٹا سمیتی
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
وجئے بھیری جلسہ عام تاریخی رہے گا: اتم کمار ریڈی

انہوں نے کہا کانگریس حکومت 5 سالوں میں اضافی 30 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ تلنگانہ حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لئے ایک جامع اخراجاتی منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں گوداوری اور کرشنا طاس کے مختلف آبپاشی پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس منصوبہ کا مقصد آبپاشی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور موجودہ آبپاشی ڈھانچہ کو مستحکم کرنا ہے تاکہ ریاست میں زرعی پیداوار کی صلاحیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کانفرنس میں ریاست بھر سے انجینئر ان چیف، چیف انجینئرس، سپرنٹنڈنگ انجینئرس، ایگزیکٹیو انجینئرس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

جائزہ اجلاس میں مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا، بشمول آبپاشی کے لیے بجٹ میں مختصررقومات اور پروجیکٹس کی تعمیراتی کاموں میں ہوئی پیش رفت قابل ذکر ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مالیاتی بجٹ میں آبپاشی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،اور 10,820 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں زیر التوا پروجیکٹس کی نشاندہی اور زیر التواء ادائیگیاں پر تفصلی انداز میں غور و خوض کیا گیا۔ انہوں نے برسات کے موسم میں بعض علاقوں میں سیلاب کے امکانات اور آبی ذخائر اور ٹینکوں کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریاست کے آبپاشی کے شعبہ میں ایک نیا باب شروع کرنے کے حکومت کے عزم پر زور دیا، جس کا مقصد کسانوں اور عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے ترجیحی پروجیکٹس کے تعمیراتی اور مرمتی کاموں میں ہوئی پیشرفت، اور کاموں میں تیزی لانے کے اقدامات اور آبپاشی کے مسائل سے متعلق عوامی نمائندوں کی جانب سے پیش کی گئی عرضیوں پر کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترجیحی پروجیکٹس کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی اور محکمہ آبپاشی کے لیے مختص رقم کافی ہے۔

انہوں نے اہداف کے مطابق فیلڈ سطح کے کام کو مکمل کرنے اور تفویض کردہ کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کا باعث بننے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر آبپاشی نے ذمہ دارانہ انداز میں کاموں کی بروقت تکمیل، ضوابط کی پابندی اور عوامی نمائندوں کی درخواستوں پر فوری توجہ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے عوامی فنڈز کی قدر اور احتیاط سے خرچ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہر 15 دن بعد ریاستی سطح پر کام میں شفافیت اور ضابطہ کے مطابق تکمیل کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے آبپاشی پروجیکٹس کو مکمل کرنے میں نظم و ضبط اور ذمہ داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں راہول بوجا، پرشانت پاٹل، ای این سی انیل، اور دیگر عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔ اتم کمار ریڈی نے ان عہدیداروں کے ساتھ فنڈنگ کی تفصیلات شیئر کیں اور گوداوری اور کرشنا طاس میں مختلف پروجیکٹس کے لیے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ۔

انہوں نے کہا حکومت چینا کالیشورم لفٹ ایریگیشن اسکیم (ایل آئی ایس) کو 183.96 کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہے، جس میں 12,267 ایکڑ پر مشتمل ایک نیا آیاکٹ بنانے کا منصوبہ ہے۔ مودی کنٹا واگو پروجیکٹ کو 163.08 کروڑ روپے دیے جائیں گے، جبکہ لوئر پین گنگا، بشمول چنکا کوراٹا ایل آئی ایس پروجیکٹ، کو 27,794 ایکڑ نیا آیاکٹ تیار کرنے کے لیے 147.23 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سری پد یلم پلی ایل آئی ایس کو 545.95 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، جس کا مقصد 41,000 ایکڑ آیاکٹ تیار کرنا ہے۔ جے سی آر ڈی آئی ایل ایس پروجیکٹ، 512.18 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ، 132,012 ایکڑ اراضی کو ترقی دینے کا منصوبہ ہے۔

گوداوری طاس میں سب سے زیادہ رقم سیتا راما لفٹ اریگیشن اسکیم کو 1,487.31 کروڑ روپے مختص کیے گئے تاکہ 118,933 ایکڑ نئے ایاکٹ کو بنایا جائے۔ اس میں 111,818 ایکڑ اراضی کا استحکام اور 7,115 ایکڑ کے نئے آیا کٹ کی تشکیل شامل ہے۔

a3w
a3w