شمالی بھارت

ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی

بجرنگ دل کے کم ازکم 10 کارکن بشمول عورتیں اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی بس پر بھیڑ نے سنگباری کردی۔

ہزاری باغ(جھارکھنڈ): بجرنگ دل کے کم ازکم 10 کارکن بشمول عورتیں اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی بس پر بھیڑ نے سنگباری کردی۔

متعلقہ خبریں
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
بی جے پی کو باہر کاراستہ دکھا دیا جائے گا: کے ٹی آر
گاندھی بھون پر بی جے وائی ایم کارکنوں کااحتجاج

یہ لوگ رانچی میں شوریہ جاگرن یاترا میں حصہ لینے کے بعد ہزاری باغ واپس ہورہے تھے۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ واقعہ اتوار کی رات 8:45 بجے ہزاری باغ کے قریب ایک موضع میں مسجد کے قریب پیش آیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس ہزاری باغ منوج رتن چھوٹے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی لیکن دونوں گروپس کے شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

تحقیقات کے بعد گرفتاریاں ہوں گی۔ پتھر پھینکنے والے ایک مخصوص فرقہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ بس‘ مسجد کے سامنے رکی اور مسافرین نے جئے سری رام اور دیگر قابل اعتراض نعرے لگائے۔

ایس پی نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے وقت پہنچنے سے ناخوشگوار واقعہ ٹل گیا۔

a3w
a3w