حیدرآباد

کے سی آر، ایک بار پھر چیف منسٹر بن جائیں گے: اسداویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پیر کے روز اس امید کااظہار کیا کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو منعقد شدنی انتخابات کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ایک بار پھر ریاست میں برسر اقتدار آتے ہوئے اپنی کامیابی کی ہیٹ ٹرک بنائیں گے۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پیر کے روز اس امید کااظہار کیا کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو منعقد شدنی انتخابات کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ایک بار پھر ریاست میں برسر اقتدار آتے ہوئے اپنی کامیابی کی ہیٹ ٹرک بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
اڈوانی کو تشدد میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی قبروں کے سہارے ایوارڈ کا حصول: اویسی
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
آئندہ ہفتہ500روپے میں گیس سلنڈر اور مفت برقی سربراہی اسکیمات متعارف کرانے پر غور
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی

الیکشن کمیشن کی جانب سے تلنگانہ کے بشمول 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے بعد یہاں میڈیا سے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہاکہ پہلی بار ان کی پارٹی‘ راجستھان میں انتخابات لڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں قوی امید ہے کہ انشا اللہ کے سی آر ایک بار پھر تلنگانہ کے چیف منسٹر بن جائیں گے اور ہماری پارٹی کے ایم ایل ایز بھی جو جس کسی حلقہ سے بھی انتخاب لڑیں گے‘ کامیابی حاصل کریں گے۔

حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے رکن نے کہاکہ مجلس نے راجستھان میں پارٹی کے لیے 3 امیدواروں کے ناموں کااعلان کیاہے اور تلنگانہ میں پارٹی امیدواروں کے ناموں کااعلان عنقریب کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایم آئی ایم ان انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس یقین کااظہار کیا کہ عوام بالخصوص تلنگانہ میں مجلس کو اس کے کام کی اس کی رسائی اور دستیابی پر ضرور ووٹ دیں گے۔

مجلس پر بی آر ایس کی بی ٹیم کی طرح کام کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہاکہ ایم آئی ایم نے 2004 سے 2014 کے دوران سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت کی تائید کی تھی۔

a3w
a3w