شمالی بھارت

100مکانات میں سرقہ کرنے والی گھریلو خادمہ گرفتار

وہ مختلف شہروں کو کام کیلئے بذریعہ طیارہ سفر کرتی تھیں۔ایک پولیس عہدار نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔ وہ بطور خاص مالکین کے طلائی زیورات سرقہ کرتی تھیں اور اس نے دہلی میں اپنے لئے ایک مکان بھی تعمیر کرلیا تھا۔

غازی آباد: سلسلہ وار مشتبہ خاتون سارق جو گھریلو مدد کیلئے کام کرتی تھی مبینہ طورپر تقریبا100 مکانات سے اس نے سرقہ کی وارداتیں انجام دیں جن میں دہلی‘جودھپور اور کولکتہ شامل ہیں۔جسے پولیس نے یہاں گرفتار کرلیا۔ خاتون کے خلاف قومی دارالحکومت کے علاقہ میں ہی26کیسس ہیں۔

وہ مختلف شہروں کو کام کیلئے بذریعہ طیارہ سفر کرتی تھیں۔ایک پولیس عہدار نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔ وہ بطور خاص مالکین کے  طلائی زیورات سرقہ کرتی تھیں اور اس نے دہلی میں اپنے لئے ایک مکان بھی تعمیر کرلیا تھا۔

پونم شاہ عرف کاجل جس کا بہار بھاگلپور ضلع سے تعلق ہے۔ اس نے مختلف شہروں میں عوام کو نشانہ بنایا جن میں دہلی،جودھپور،کولکتہ اور غازی آباد شامل ہے۔