کیا آپ کا آدھار کارڈ فرضی تو نہیں؟ جانئیے کیسے تصدیق کریں
آدھار کارڈ کی صداقت کو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے چیک کیا جاسکتا ہے۔ ملک میں آدھار کارڈ جاری کرنے والے ادارے یونیک آئیڈینٹی فیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا یعنی ( UIDAI) کی ویب سائٹ کے ذریعہ آپ یہ کام گھر بیٹھے بہت آسانی سے کرسکتے ہیں۔
نئی دہلی: آج کل آدھار کارڈ کو ہر جگہ شناختی ثبوت کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔ چاہے آپ بینک اکاؤنٹ کھولیں یا نیا سم کارڈ لیں یا مکان کرایہ پر لیں، آپ کو آدھار کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں اگر آپ کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے تو آپ کے اہم کام متاثر ہوسکتے ہیں۔
اس سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ 12 ہندسوں کا یہ مفرد نمبر آپ کیلئے کتنا اہم ہے۔ ساتھ ہی آج کل نقلی آدھار کارڈ بناکر کئی طرح کی دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔
حال ہی میں ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں آدھار نمبر کے بجائے 12 ہندوں کے فرضی نمبر کو آدھارنمبر کے طورپر استعمال کیا گیا ہے۔ یا کوئی فرضی کاپی بناکر آپ کے آدھار کا غلط استعمال کرتا ہوا پایاگیا ہے۔
ایسی حالت میں یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کاآدھار کارڈ اصلی ہے یا نقلی، آپ کیلئے آدھار کارڈ ( آدھار کارڈ کی تصدیق) کی صداقت کی جانچ کرنا بہت ضروری ہے۔
آدھار کارڈ کی صداقت کو آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے چیک کیا جاسکتا ہے۔ ملک میں آدھار کارڈ جاری کرنے والے ادارے یونیک آئیڈینٹی فیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا یعنی ( UIDAI) کی ویب سائٹ کے ذریعہ آپ یہ کام گھر بیٹھے بہت آسانی سے کرسکتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ اپنے آدھار کارڈ کی تصدیق کیسے کریں۔
ایسی صورتحال میں ہم آپ کو آدھار کارڈ کی تصدیق کا آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ ان اقدامات پر عمل کرکے آپ منٹوں میں اپنے آدھار کارڈ کی تصدیق کی جانچ کرسکتے ہیں۔
ان مراحل کے ذریعہ اپنے آدھار کارڈ کی تصدیق کریں
اس میں آپ کو سب سے اوپر آدھار نمبر کی تصدیق کریں، اُسے منتخب کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک نیا صفحہ کھل جائے گا۔
◀ اس ونڈو میں آپ کا اپنا آدھار نمبر اور کیپچا کوڈ بھرناہوگا۔
◀ اس تفصیل کو بھرنے کے بعد آپ کو Proceed اور Verify Aadhaar پر کلک کرنا ہوگا۔
◀ اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی، جس میں آپ کے آدھار نمبر کے ساتھ Exists لکھا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ یہ آدھار نمبر حقیقی ہے۔
◀ اس کے ساتھ نیچے آپ کو لکھا ہوا آئے گا کہ آدھار کی تصدیق مکمل ہوگئی ، بھی نظر آئے گا۔ اسی وقت آپ کا نام، عمر ، گروپ ، جنس اور جسٹرڈ موبائیل نمبر بھی اس ونڈو پر ظاہر ہوگا۔
◀ اگر آپ کا آدھار نمبر وہاں غلط ہے تو اس ونڈو پر ایک ایرر ظاہر ہوگا۔