جرائم و حادثات
حیدرآباد کے علاقہ لکڑی کا پُل میں ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے سیف آباد پولیس اسٹیشن حدود میں لکڑی کا پُل علاقہ میں بجلی کے ٹرانسفرمر میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے سیف آباد پولیس اسٹیشن حدود میں لکڑی کا پُل علاقہ میں بجلی کے ٹرانسفرمر میں اچانک آگ لگ گئی۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ پھیلتی چلی گئی۔
اس بات کی اطلاع مقامی افراد اورگاڑی سواروں نے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔
اچانک اس واقعہ کے سبب مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔
آگ کے شعلے بلند نظرآرہے تھے۔سمجھاجاتا ہے کہ بھاری لوڈ کے سبب اس ٹرانسفارمر میں آگ لگی۔