حیدرآباد

گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع

ریاستی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہا شہر کے جنوبی علاقہ میں گولف سٹی سے 10,000 افراد کو ملازمتیں حاصل ہوں گی۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) ریاستی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہا شہر کے جنوبی علاقہ میں گولف سٹی سے 10,000 افراد کو ملازمتیں حاصل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد، تعمیراتی صنعت میں قائد بن کر ابھرے گا
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
جی ایچ ایم سی کا اگلا میئر بی جے پی کا ہوگا: بنڈی سنجے
شانتی نگر میں مدرسہ کے طلباء کے ساتھ زدوکوب کرنے والے پولیس ملازمین کی فوری معطلی اور تحقیقات کی جائیں: مولانا جعفر پاشاہ کا چیف منسٹر سے مطالبہ
اصلاح معاشرہ کے لئے نکاح کو آسان کرنا اور اس کے لئے خواتین کو آگے آنا وقت کی اہم ضرورت: ڈاکٹر رفعت سیما

انہوں نے پروفیشنل گالفرز اسوسی ایشن آف امریکہ اور مقامی پارٹنر اسٹون کرافٹ کے نمائندوں سے ملاقات کی، جو شہر کے جنوبی حصے میں ایک وسیع گو لف سٹی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فریسکو، ٹیکساس میں قائم پی جی اے کے ایک وفد نے وزیر سے ملاقات کی۔

سریدھر بابو نے کہا کہ اگر تلنگانہ حکومت تعاون کرتی ہے پی جی اے اور اسٹون کرافٹ گولف کورسس، رہائش، ہوٹلس اور تفریحی سہولیات کے قیام کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی جی اے ممبئی میں شاپور جی پالونجی کے ساتھ مل کر گولف سٹی تیار کرنے کا کام کر رہا ہے، اور اسٹون کرافٹ تلنگانہ پروجیکٹ میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

سریدھر بابو نے مزید کہا کہ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، گولف سٹی اگلی دہائی تک 10,000 ملازمتیں فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے فورتھ سٹی کے وژن میں آلودگی سے پاک شہر شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا حکومت کا مقصد ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے سبز جگہوں میں تین گنا اضافہ کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی کمپون کو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے راغب کیا جا سکے۔

انہوں نیمزید کہا کہ پی جی اے کنسورشیم تقریباً 200 ایکڑ پر 18 ہولس پر مشتمل گولف کورس تیار کرے گا، جو جنوبی ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا گولف کورس ہوگا۔