مشرق وسطیٰ

ماہ رمضان کا چاند، سعودی سپریم کورٹ کی تمام مسلمانوں سے چانددیکھنے کی اپیل

سپریم کورٹ نے اپیل کی کہ مملکت میں تمام مسلمان ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے منگل 21 مارچ (29 شعبان) کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

ریاض : سعودی عرب کی سب سے بڑی عدالت نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے رمضان کا چاند منگل21مارچ کو دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے سعودی سپریم کورٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان21فروری کو تھی۔

متعلقہ خبریں
گورنر مکہ کا پرامن ماحول میں مناسک حج پر اطمینان کا اظہار
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند

سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے اپیل کی کہ مملکت میں تمام مسلمان ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے منگل 21 مارچ (29 شعبان) کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

اعلیٰ عدالت کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی براہ راست یا دور بین کے ذریعے سے ماہ رمضان کا چاند دیکھے تو اپنی شہادت مکمل ذمہ داری سے متعلقہ ادارے کو قلمبند کرائے۔

عدالتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی نظر تیز ہے وہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود رویت ہلال کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کریں۔

a3w
a3w