حیدرآباد

حیدرآباد کے لئے فخر کا لمحہ: غزالہ ہاشمی ورجینیا کی لیفٹیننٹ گورنر منتخب

حیدرآبادکی غزالہ ہاشمی نے ورجینیا، امریکہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کے لئے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ ورجینیا میں ریاستی سطح پر منتخب ہونے والی پہلی ہندوستانی نژاد اور پہلی مسلمان خاتون ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآبادکی غزالہ ہاشمی نے ورجینیا، امریکہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کے لئے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ ورجینیا میں ریاستی سطح پر منتخب ہونے والی پہلی ہندوستانی نژاد اور پہلی مسلمان خاتون ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامع مسجد عالم پلی وقارآباد میں افتتاحی جلسہ ماہانہ درس تفسیر قرآن کریم کا انعقاد
یوٹیوب پر کلک بیٹ (Clickbait) کے ذریعے کمائی کا شرعی حکم،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: احسان — دین کی روح اور بندگی کا اعلیٰ مقام، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد دکن فاؤنڈیشن آف کینیڈا (ایچ ڈی ایف سی) بورڈ میٹنگ – بشیر بیگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی منظوری
تعلیم و تربیت کا رشتہ بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت — مولانا صابر پاشاہ قادری


ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوارغزالہ ہاشمی نے قبل ازیں ریاستی سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی پیدائش 1964 میں حیدرآباد کے ملک پیٹ میں ہوئی تھی اور بچپن میں وہ ملک پیٹ میں اپنی نانی کے گھر رہیں۔ ان کے نانا نے آندھرا پردیش حکومت کے فائنانس ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دی۔


چار سال کی عمر میں وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ امریکہ کی ریاست جارجیا منتقل ہو گئیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے والی غزالہ کے والد ایک مشہور یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیتے تھے۔ تعلیم میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل غزالہ نے کئی اسکالرشپ اور اعزازات حاصل کئے۔جارجیا یونیورسٹی سے انہوں نے بی اے آنرز کیا۔


بعد ازاں انہوں نے اٹلانٹا کی ایموری یونیورسٹی سے ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔


1991 میں غزالہ ہاشمی رچمنڈ کے علاقہ منتقل ہوئیں اور وہاں 30 سال تک رینالڈز کمیونٹی کالج میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔


غزالہ ہاشمی نے 2019 میں پہلی بار امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ 2024 میں وہ سینیٹ میں تعلیم اور صحت کی کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں اور ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کی۔


ان کی انتخابی کامیابی نہ صرف جنوبی ایشیائی امریکیوں بلکہ مسلمان امریکیوں کے لئے نمائندگی میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ان کی سیاسی توجہ عوامی تعلیم، تشدد کی روک تھام اور جامع نمائندگی پر مرکوز ہے۔


حیدرآباد اور خاص طور پر ملک پیٹ کے عوام کے لئے یہ فخر کا لمحہ ہے کہ ان کے شہر سے تعلق رکھنے والی شخصیت عالمی سطح پر اعلیٰ سیاسی عہدہ حاصل کر گئی ہے۔