دہلی

شمالی دہلی کے علی پور کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد کی موت، چار زخمی

شمالی دہلی کے علی پور کے دیال پور بازار میں جمعرات کی شام پینٹ اور کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

نئی دہلی: شمالی دہلی کے علی پور کے دیال پور بازار میں جمعرات کی شام پینٹ اور کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ایک اہلکار نے بتایا ’’تمام زخمیوں کو قریبی راجہ ہریش چندر اسپتال لے جایا گیا ہے۔‘‘ آگ لگنے کی اطلاع جمعرات کی شام 5.25 بجے ملی اور تقریباً 22 فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔

اہلکار نے بتایا کہ رات 9 بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس کے علاوہ دو موٹر سائیکلیں، دو کاریں اور ایک منی ٹرک بھی آگ لگ کی زد میں آگیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

a3w
a3w