کرناٹک

5منٹ کے پروموشنل ویڈیو کیلئے 4.5 کروڑ کے معاہدہ پرتنقید

کرناٹک کے محکمہ تجارت وصنعت نے 2نومبر سے بنگلورو میں شروع ہونے والے سہ روزہ گلوبل انویسٹرس اجلاس کیلئے 5منٹ کی پروموشنل ویڈیوبنانے ایک فلمسازکمپنی سے 4کروڑ50لاکھ روپئے کا معاہدہ کیا‘ جس پر سخت اعتراض ہورہا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے محکمہ تجارت وصنعت نے 2نومبر سے بنگلورو میں شروع ہونے والے سہ روزہ گلوبل انویسٹرس اجلاس کیلئے 5منٹ کی پروموشنل ویڈیوبنانے ایک فلمسازکمپنی سے 4کروڑ50لاکھ روپئے کا معاہدہ کیا‘ جس پر سخت اعتراض ہورہا ہے۔

ریاستی وزیربڑی ومتوسط صنعتیں مرگیش نیرانی نے اب محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ یہ معاہدہ منسوخ کردیاجائے۔

نیرانی نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ پتہ چلا ہیکہ پانچ منٹ کی پروموشنل ویڈیوبنانے 4کروڑ50 لاکھ کے معاہدہ پردستخط ہوئے ہیں۔ پانچ منٹ کی ویڈیو پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنا ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ پردستخط کی بات اگر صحیح ہے تو ایسا معاہدہ جاری رکھنا مناسب نہیں ہے۔ ہدایت دی جاتی ہیکہ اسے منسوخ کردیاجائے۔