جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں پی جی میڈیکل سال دوم کے طالب علم نے خودکشی کرلی

حیدرآباد: آندھراپردیش میں پی جی میڈیکل سال دوم کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں پی جی میڈیکل سال دوم کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

اس طالب علم کی شناخت راجہ 27 سالہ کے سری کرشنا کیدار کے طورپر کی گئی ہے جو مہیندراورم کے قریب راجہ نگر کے جی ایس ایل میڈیکل کالج پی جی سال دوم کا طالب علم تھا۔

اس کی مشتبہ موت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تنالی سے تعلق رکھنے والا کیدار،گذشتہ روز اسٹاف کوارٹرس کے قریب مردہ پایاگیا۔

سمجھاجاتا ہے کہ اس نے گیسٹ ہوز کی عمارت سے کود کرخودکشی کرلی۔

اس کے سرپرزخموں کے نشان پائے گئے اور اس کے منہ سے خون بہہ رہا تھا۔

اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیااور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w