شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

یوپی کے اسکول میں 11 سالہ بچہ کی بلی، 5 افراد گرفتار

اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک اسکول کے مالکان نے مزید خوشحالی کے لئے ایک 11 سالہ بچہ کی بلی چڑھادی۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

آگرہ: اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک اسکول کے مالکان نے مزید خوشحالی کے لئے ایک 11 سالہ بچہ کی بلی چڑھادی۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل

اسکول کے مالک اور ڈائرکٹر کے علاوہ پرنسپل اور 2 ٹیچرس کو گرفتار کرلیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ جماعت دوم میں زیرتعلیم اس بچہ کا گلا گھونٹا گیا۔

ڈی ایل پبلک اسکول کے مالک جشودھن سنگھ نے جو تنتر منتر میں یقین رکھتا ہے‘ اپنے بیٹے دنیش بگھیل سے جو اسکول کا ڈائرکٹر ہے کہا تھا کہ اسکول اور فیملی کی خوشحالی کے لئے بچہ کو بلی چڑھائے۔ پرنسپل لکشمن سنگھ اور 2 ٹیچرس رام پرکاش سولنکی اور ویر پال سنگھ کو بھی پولیس نے پکڑلیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ہاتھرس اشوک کمار سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ 11 سالہ کریترتھ کو 23 ستمبر کو اسکول ہاسٹل سے ٹیچر رام پرکاش‘ دنیش بگھیل اور اسکول مالک جشودھن سنگھ نے اغوا کرلیا۔ وہ بچہ کو بلی دینے کے لئے سنسان مقام پر لے گئے تھے لیکن بچہ جاگ گیا اور رونے لگا جس پر انہوں نے اس کا گلا گھونٹ دیا۔

ایک اور ٹیچر ویرپال سنگھ اورپرنسپل لکشمن سنگھ وہاں موجود تھے۔ وہ نگرانی کررہے تھے کہ کوئی اُدھر نہ آئے۔ ملزم نے بچہ کے ماں باپ کو بتایا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اسے بگھیل کی کار میں دواخانہ لے جایا جارہا ہے۔ بچہ کے ارکان ِ خاندان نے تاہم کار روکی اور پولیس کو بچہ کی موت کی اطلاع دی۔

a3w
a3w