تلنگانہ

رامیا پیٹ میں ماڈل اسکول کی 12طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا (ویڈیوز)

ضلع میدک کے رامیاپیٹ میں تلنگانہ ماڈل اسکول میں کم از کم 12 طالبات کوچوہوں نے کاٹ لیا۔ ان طالبات کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حیدرآباد: ضلع میدک کے رامیاپیٹ میں تلنگانہ ماڈل اسکول میں کم از کم 12 طالبات کوچوہوں نے کاٹ لیا۔ ان طالبات کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ واقعہ ان طالبات کے ساتھ پیش آیا جو چند روز قبل مشتبہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بیمار ہوئے تھے۔

چوہوں کے کاٹنے کا شکار ہونے والی لڑکیاں نویں جماعت کی طالبات بتائی گئی ہیں۔

اسکول سے منسلک ہاسٹل کے ایک کمرے میں یہ طالبات محوخواب تھیں کہ چوہوں نے ان طالبات کے پیروں پر کاٹ لیا۔