مشرق وسطیٰ

مکہ معظمہ میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

مکہ معظمہ: مکہ معظمہ میں عمرہ کرنے والوں کو پیر کی صبح ایک روحانی تجربہ ہوا جبکہ مقدس شہر پر موسلادھار بارش ہوئی۔

مکہ معظمہ کے علاقہ کے ایک عہدیدار کے ٹوئٹر پیج پر ویڈیو پیش کیاگیا جس میں عازمین کو طواف کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

جبکہ دیگر نے اس موقع پر کعبۃ اللہ کے سامنے بارش میں کھڑے ہوکر دعا کی دریں اثناء سیکوریٹی اور ایمرجنسی ایجنسیاں تیزی سے وہاں پہنچ گئیں تاکہ موسمی حالات کی وجہ سے کوئی واقعہ نہ ہو‘ جس کے لئے اس قسم کے مواقعوں کے لئے فیلڈ پلانس کو فعال کردیاگیا تھا۔

رمضان کے دوران ہزاروں مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ معظمہ میں جمع ہوتے ہیں‘ اس سال رمضان کا مقدس مہینہ 23 مارچ کو شروع ہوا اور جس کا اختتام 21 اپریل کو ہورہا ہے۔