کھیل

آئی پی ایل میں اب 11 کے بجائے 12 کھلاڑی بھی کھیل سکتے ہیں

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی طرح تمام اوور بھی کٹ ٹائم کے بعد کرائے جائیں گے، اس دوران فیلڈنگ ٹیم کے صرف چار کھلاڑی باؤنڈری پر رہ سکیں گے۔ ویسے عام حالت میں پاور پلے کے بعد 5 کھلاڑیوں کو باؤنڈری پر رکھا جاتا ہے۔ یہ اصول فیلڈنگ ٹیم کے کپتان کیلئے درد سر ثابت ہوسکتا ہے۔

احمدآباد: انڈین پریمیر لیگ 2023 کا پہلا میچ آج گجرات جوائنٹس اور چینائی سوپر کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ انڈین پریمیر لیگ کا 16 واں سیزن یہاں خاص ہونے جا رہا ہے۔ آئی پی ایل کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے اس میں پانچ نئے قوانین شامل کیے گئے ہیں جن میں سلو اوور ریٹ کا اصول بھی لاگو ہے۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
کھلاڑی آئی پی ایل میں آرام کرسکتے ہیں: روہت شرما
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل

اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوور پھینکنے میں ناکام رہی تو اسے سزا دی جائے گی۔ آئی پی ایل میچوں کے دوران بولنگ ٹیم کو تمام 20 اوور 90 منٹ میں کروانے ہوں گے۔ اگر بولنگ ٹیم ایسا نہ کرسکی تو اسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی طرح تمام اوور بھی کٹ ٹائم کے بعد کرائے جائیں گے، اس دوران فیلڈنگ ٹیم کے صرف چار کھلاڑی باؤنڈری پر رہ سکیں گے۔ ویسے عام حالت میں پاور پلے کے بعد 5 کھلاڑیوں کو باؤنڈری پر رکھا جاتا ہے۔ یہ اصول فیلڈنگ ٹیم کے کپتان کیلئے درد سر ثابت ہوسکتا ہے۔

 ایسے میں کپتان اپنے تمام گیند بازوں سے یہ توقع کریں گے کہ وہ مقررہ وقت میں اوورز مکمل کرلیں گے۔ انڈین پریمیر لیگ 2023 میں کل پانچ نئے قوانین شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں امپیکٹ پلیئر رول، ٹاس کے بعد 11 کھیلنے کا اعلان، وائیڈ اور نو بال کیلئے ڈی آر ایس، غیر منصفانہ حرکت پر ڈیڈ بال اور سست رفتار کا اصول شامل ہیں۔

 لیکن ان تمام اصولوں میں بحث کا موضوع امپیکٹ پلیئر رول ہے۔ اس اصول کے نفاذ سے 11 کے بجائے 12 کھلاڑی میچ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ امپیکٹ پلیئر کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیمیں استعمال کریں گی۔