دہلی

حج 2025 کیلئے قرعہ اندازی میں 1,22,518 عازمینِ حج کا انتخاب

نئی دہلی حج 2025 کے لیے آج نئی دہلی میں واقع حج کمیٹی آف انڈیا کے برانچ آفس میں کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرائی گئی، جسے پہلی بار تقریباً 6000 سے زائد افراد نے حج کمیٹی آف انڈیا کی سائٹ پر براہ راست دیکھا۔

نئی دہلی(یو این آئی) نئی دہلی حج 2025 کے لیے آج نئی دہلی میں واقع حج کمیٹی آف انڈیا کے برانچ آفس میں کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرائی گئی، جسے پہلی بار تقریباً 6000 سے زائد افراد نے حج کمیٹی آف انڈیا کی سائٹ پر براہ راست دیکھا۔

متعلقہ خبریں
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت

قرعہ اندازی کا افتتاح حج کمیٹی کے چیرمین اے پی عبداللہ کُٹی نے کیا۔ اس موقع پر وزارتِ اقلیتی امور میں ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او آئی آر ایس ڈاکٹر لیا قت علی آفاقی نے بتایا کہ حج 2025 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے لیے 1,22,518 کوٹہ مقرر ہے جبکہ 1,51,918 درست درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جس میں تقریباً 20,000 ہزار حج سیودھا ایپ کے زریعہ موصول ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ 24,484 درخواستیں گجرات سے موصول ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 65 سال اور اُس سے زیادہ عمر کی 14728 عازمین اور بغیر محرم والی 3717 خاتون کا انتخاب بغیر قرعہ کے کیا گیا اور جن ریاستوں سے 500 سے کم درخواستیں آئیں وہاں کی بھی تمام درخواستوں کو منظوری مل گئی ہے۔ قرعہ اندازی کے موقع پر جوائنٹ سکریٹری (حج) سی پی ایس بخشی ڈپٹی سیکرٹری و ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا نظیم احمد، ڈپٹی سیکریٹری انکور یادو، انڈر سیکرٹری محمد ندیم، سلورٹیچ کی نمائندے سمیت دیگر اعلیٰ آفسران موجود تھے۔

قرعہ اندازی میں منتخب تمام خوش نصیب عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی۔ آئی، آر، ایس نے اپیل کی وہ ایڈوانس حج رقم مبلغ 1,30,300 روپیہ بینک ریفرینس نمبر کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں 21 اکتوبر 2024 تک جمع کرادیں۔ عازمین کو ای پیمینٹ کی سہولت بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ اور حج سویدھا ایپ پے حاصل رہے گی۔

منتخب عازمین سے گزارش ہے کہ وہ حج درخواست فارم، حلف نامہ، رقم جمع کرانے کی رسید، خود کا تصدیق شدہ بین الاقوامی مشین سے پڑھا جانے والے پاسپورٹ کی کاپی اور میڈیکل اسکرینگ و فٹنیس سرٹیفکٹ (جس کا خاکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائنڈ پر موجود ہے۔) اپنی متعلقہ ریاستی حج کمیٹی کو 23 اکتوبر 2024تک ضرور جمع کرادیں۔

ڈاکٹر آفاقی نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالا، تامل ناڈو، تلگانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور اتراکھنڈ میں قرعہ اندازی کے زریعہ عازمین کا انتخاب کیا گیا جس کی اطلاع عازمین کو ایس۔ ایم۔ ایس کے زریعے فوراً پہچائی گئی۔ منتخب عازمین کی فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی فوراً دستیاب کرا دی گئی۔ اتردیش، راجستھان، جموں کشمیر، جھارکھنڈ، اڑیسیہ، بہار، آسام اور آندھرا پردیش کی تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ کے منتخب کر لیا گیا کیونکہ ان ریاستوں میں کوٹے کے اندر درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

امسال ان تمام حُجاج کی مدد و راہنمائی کے لیے 817 اسٹیٹ حج انسپکٹر(خادم الحجاج) سعودی عرب میں بھیجے جائیں گے۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید اپیل کی کہ عازمین آج ہی سے ذہنی طور پر اپنے کو اس مقدس سفر کے لیے تیار کرلیں اور سطح پر منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔

تاکہ دورانِ حج تمام دشواریوں سے محفوظ رہیں اور سفرِحج اور فرائض حج کو آسان اور صحیح انجام دے سکیں۔قرعہ اندازی کے اختتام پر ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے تمام منتخب عازمین حج سے خصوصی گزارش کرتا ہوں کہ حج بیت اللہ کے موقع پر اور تمام مقدس مقامات پر ملک عزیز ہندوستان کی ترقی و خوشحالی، سلامتی و مضبوطی، امن و امان اور بھائی چارے کے لیے ضرور دعا فرمائیں۔ اس حقیر اور مرکزی و ریاستی حج کمیٹیوں ذمہ داران و عملے کو بھی اپنی دعاوں میں فراموش نہ کریں۔