بھارت

مرکز 25 سال کی سزا کی تکمیل پر ابوسالم کو رہا کرنے کا پابند

سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ مرکز 1993 بم دھماکے کیس میں 25 سال کی سزا مکمل ہونے پر ابوسالم کو رہا کرنے اور پرتگال سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کا پابند ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ مرکز 1993 بم دھماکے کیس میں 25 سال کی سزا مکمل ہونے پر ابوسالم کو رہا کرنے اور پرتگال سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کا پابند ہے۔

ابوسالم نے کہا تھا کہ 2002میں اس کے اخراج کے وقت ہندوستان نے پرتگال کو جو تیقن دیا تھا اس کی رو سے اس کی سزا 25 سال سے بڑھ نہیں سکتی۔

یہ تیقن اُس وقت کے نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی نے پرتگال کو دیا تھا۔

جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ایم ایم سندریش پر مشتمل بنچ نے کہا کہ 25 سال مکمل ہونے کے اندرون ایک ماہ ضروری کاغذات آگے بھیج دینے ہوں گے۔ 25 سال مکمل ہونے کے اندرون ایک ماہ حکومت خود سزا معافی کا اختیار استعمال کرسکتی ہے۔