شمال مشرق

آسام میں 1281 مدرسے عام اسکولوں میں تبدیل

“ پیگو کے شیئر کردہ احکام کے مطابق ریاستی حکومت کی منظوری کے تحت‘ ڈائرکٹوریٹ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے تحت 1281 اپر پرائمری اسکولس ایم ای مدرسہ استقدامی اثر کے ساتھ ایم ای اسکول کے طور پر جانے جائیں گے۔“

گوہاٹی: آسام حکومت نے ریاست کے 31اضلاع میں کم از کم 1281 مدرسوں کا نام بدل کر انہیں عام اسکولوں میں تبدیل کردیا۔ اپنے ایکس ہینڈل پر ریاستی وزیر تعلیم رانوج پیگو نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی
سبیتااندرا ریڈی نے تمثیلی ایمسیٹ کا پوسٹر جاری کیا

 انہوں نے لکھا کہ تمام سرکاری اور صوبائی مدرسوں کو بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن آسام (ایس ای بی اے) کے تحت عام اسکولوں میں تبدیل کرنے کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم آسام نے آج اعلامیہ کے ذریعہ 1281 ایم ای مدرسوں کا نام بدل کر مڈل انگلش (ایم ای) اسکول کردیا۔

“ پیگو کے شیئر کردہ احکام کے مطابق ریاستی حکومت کی منظوری کے تحت‘ ڈائرکٹوریٹ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے تحت 1281 اپر پرائمری اسکولس ایم ای مدرسہ استقدامی اثر کے ساتھ ایم ای اسکول کے طور پر جانے جائیں گے۔“

 آسام حکومت نے جنوری 2021ء میں ایک قانون منظور کرکے ریاست کے تمام سرکاری مدارس کو عام اسکول بنانے کی راہ ہموار کی تھی۔ خانگی مدارس کے سواء اس کا اثر731 مدرسوں اور عربی کالجس پر ہوگا جو ریاستی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، آسام ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کونسل اور بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن، آسام کا حصہ تھے۔