حیدرآباد

اتحاد ملت ریاستی کانفرنس کا کل انعقاد، زعفرانی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہد کرنے مشتاق ملک کا اعلان

ایم پی گارڈن مہدی پٹنم روبرو بس ڈپو میں اتوار 3 مارچ کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ”اتحاد ملت ریاستی کانفرنس“ محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: ایم پی گارڈن مہدی پٹنم روبرو بس ڈپو میں 3 مارچ بروز اتوار 11 بجے دن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ”اتحاد ملت ریاستی کانفرنس“ محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل 2024، اوقاف کی جائیدادوں کے خاتمہ کا آغاز : محمد مشتاق
خواتین کا محرم کے بغیر سفر
گائے کے پیشاب سے علاج
ناپاکی کا دھبہ صاف نہ ہو
استقبالِ رمضان میں، نبی کریمؐ کا ایک جامع وعظ

جس میں تحفظ مساجد‘ تحفظ شریعت‘ تحفظ مدارس اور زعفرانی تعلیمی نظام اور ریاستی سطح پر تمام جماعتوں‘ مسالک ومکاتب فکر کے وفاق پر غور ہوگا۔ جماعتوں کی مشاورتی کمیٹی نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی کا زہر مسلمانوں کے خلاف گھولا جارہا ہے۔

سیاسی مفادات کے لئے آر ایس ایس‘ بی جے پی مذہبی نفرت پیدا کررہی ہے جس سے کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔ اس لئے ایک موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ تاریخ کو غلط پیش کرتے ہوئے مساجد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ریاستی سطح کی اتحاد ملت کانفرنس کا اجلاس اول تحفظ مساجد‘ اجلاس دوم شریعت کے تحفظ‘ اجلاس سوم تحفظ مدارس اور موجودہ زعفرانی تعلیم نظام‘ چوتھا اجلاس ریاستی سطح کے ملت کے وفاق اور حالات کے مقابلے پر غور کرے گا۔

ان اجلاسوں میں 4 قراردادیں پیش کی جائے گی اور ان قراردادوں پر ہی مباحث ہونگے۔

مولانا سید غلام صمدانی علی قادری انجمن قادریہ‘ علامہ تقی رضا عابدی شعیہ کونسل‘ ڈاکٹر آصف عمری جمعیت اہلحدیث‘ ڈاکٹر توفیق احمد وحدت اسلامی‘ سلیم الہندی ایم پی جے (جماعت اسلامی) کمال اطہر ویلفیر پارٹی مباحث کا آغاز کریں گے۔

محمد مشتاق صدر تحریک مسلم شبان وشرعی فیصلہ بورڈ کانفرنس کا افتتاحی اور اختتامی خطاب کریں گے۔ حافظ خالد علی خاں قادری کی قرأت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگا۔

a3w
a3w