شمالی بھارت
129سال انجمن یتیم خانہ اسلامیہ پر دھاوا۔ بچوں کوگھر واپس بھیجنے کی ہدایت
کانپورمیں جوئینائل جسٹس بورڈ سے لائیسنس حاصل کئے بغیر129 سال قدیم یتیم خانہ چلانے پراس کے عہدیداروں کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیاہے۔
کانپور: کانپورمیں جوئینائل جسٹس بورڈ سے لائیسنس حاصل کئے بغیر129 سال قدیم یتیم خانہ چلانے پراس کے عہدیداروں کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیاہے۔
کرنل گنج پولیس اسٹیشن میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر جئے دیب سنگھ کی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
پولیس نے انجمن یتیم خانہ اسلامیہ اسوسی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف جوئینائل جسٹس (دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ2015کے تحت ایک کیس درج کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اورپولیس نے21مئی کواس یتیم خانہ پر دھاواکیاتھا جوعالیشان پریڈ کراسنگ پر واقع ہے۔
وہاں 29 نابالغ یتیموں کوزیرپرورش پایاگیا۔ ایک عہدیدارنے بتایاکہ29بچوں میں 19 لڑکیاں اور10لڑکے شامل تھے۔
نابالغ یتیموں کو ان کے ارکان خاندان یا سرپرستوں کے حوالہ کردینے کی سخت ہدایات دی گئیں۔ جس کے بعد تمام29نابالغ یتیموں کوان کے گھروں کوبھیج دیاگیا۔