حیدرآباد

ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آرایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کے واحدرکنی جج کے فیصلہ کے خلاف ریاستی حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر بنچ نے فیصلہ کو محفوظ کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آرایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کے واحدرکنی جج کے فیصلہ کے خلاف ریاستی حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر بنچ نے فیصلہ کو محفوظ کردیا۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
ایم ایل ایزپوچنگ کیس: سی بی آئی کوجانچ روکنے سپریم کورٹ کی زبانی ہدایت
بی آر ایس میں ٹی آر ایس کا ڈی این اے برقرار

آج اس معاملہ کی سماعت کے موقع پر فریقین نے دلائل پیش کئے۔

اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ تحریری دلائل جمع کرانے کے لیے کچھ وقت دیا جائے جس پر عدالت نے اس ماہ کی 30 تاریخ تک اس کی مہلت دیدی۔

واضح رہے کہ واحد جج نے اس معاملہ کی جانچ کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کی جانچ کومرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی کے حوالے کردیاتھا۔

چیف جسٹس کی زیر قیادت ڈویژن بنچ نے درخواست سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔