سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

سمندری زندگی گزارنے کا شوق، جوڑے نے ساری جائیداد فروخت کرڈالی

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے جان (76 سالہ) اور میلوڈی ہینیسی (64 سالہ) نے کروز میں زندگی گزارنے کے منصوبے کے تحت اپنی تمام جائیداد فروخت کردی۔ جوڑے کا خیال ہے اس طرح زندگی گزارنا زمین پر زندگی گزارنے سے بہت سستا ہے۔

فلوریڈا: امریکہ کے ایک شادی شدہ جوڑے نے دنیا بھر میں پھرنے والے کروز میں زندگی گزارنے کے لیے اپنی تمام جائیداد فروخت کردی۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے جان (76 سالہ) اور میلوڈی ہینیسی (64 سالہ) نے کروز میں زندگی گزارنے کے منصوبے کے تحت اپنی تمام جائیداد فروخت کردی۔ جوڑے کا خیال ہے اس طرح زندگی گزارنا زمین پر زندگی گزارنے سے بہت سستا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
غزہ: رفح کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی (ویڈیو)
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
ایک جوڑے کے پاس کچھ نہ ملنے پر لٹیروں نے 100 روپئے سے نوازا (ویڈیو دیکھئے)

امریکی جوڑے نے اپنے کاروبار اور گھر سمیت اپنی ملکیت میں شامل تقریباً ہر چیز فروخت کرنے کے بعد پورے امریکہ میں گھومنے کے لیے موٹر ہوم (ٹرک پر بنا چلتا پھرتا گھر) خریدا۔

بعد ازاں جان موٹر ہوم چلا کر جب تھکنے لگے تو جوڑے نے فیس بک پر 274 روزہ کروز کا اشتہار دیکھا اور تب ان کا سمندر پر مستقل زندگی گزارنے کے سفر کا آغاز ہوا۔

جوڑا فی الحال ڈومنیکن ری پبلک کے اطراف کروز کر رہا ہے جو ان کے طویل مدتی سفر کا ایک حصہ ہے۔ اس سفر میں وہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی بحر الکاہل جا چکے ہیں۔ جوڑے کے مطابق جہاں ان کی نئی زندگی زیادہ دلچسپ ہے وہیں زیادہ سستی بھی ہے۔

a3w
a3w