مشرق وسطیٰ

جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق

جنوبی غزہ کے رفح ٹاؤن میں ایک گھر پر اسرائیل کے فضائی حملہ میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں نصف بچے تھے۔ فوج نے محصور علاقہ میں نشانہ بناکر حملے جاری رکھے ہیں۔ اس نے عام شہریوں سے پناہ لینے کے لئے کہا ہے۔

رفح: جنوبی غزہ کے رفح ٹاؤن میں ایک گھر پر اسرائیل کے فضائی حملہ میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں نصف بچے تھے۔ فوج نے محصور علاقہ میں نشانہ بناکر حملے جاری رکھے ہیں۔ اس نے عام شہریوں سے پناہ لینے کے لئے کہا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 40 افراد شہید
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں ‘گردن توڑ بخار’ اور’ہیپاٹائٹس سی’ پھیل رہا ہے

اسی دوران یہ اطلاع نہیں مل سکی کہ آیا فرانس اور قطر کی ثالثی سے جو سودا ہوا تھا اس کے نتیجہ میں چہارشنبہ کے روز اس علاقہ میں بھیجی جانے والی دوائیں ان درجنوں یرغمالیوں میں تقسیم کی گئی ہیں یا نہیں جو کہنہ امراض کا شکار اور حماس کے زیر قبضہ ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے 100 دن مکمل ہوجانے کے باوجود اسرائیل حالیہ تاریخ کے انتہائی مہلک ترین اور تباہ کن فوجی حملے جاری رکھا ہوا ہے۔

اس کا مقصد غزہ میں 2007 سے برسراقتدار عسکری گروپ کو تباہ کرنا اور بیسیوں یرغمالیوں کو واپس لانا ہے۔

اس جنگ نے خطہ میں کشیدگی پیدا کردی ہے۔ اب تک زائداز 24 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ تنگ ساحلی پٹی کے 2.3 ملین افراد کے منجملہ 85 فیصد اپنے مکانات سے تخلیہ کرچکے ہیں۔