دہلی

سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں

مقامی عدالت نے جمعہ کے دن چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے پی اے ببھو کمار کو جو عام آدمی پارٹی رکن راجیہ سبھا اور سابق صدرنشین دہلی کمیشن برائے خواتین سواتی ملیوال پر حملہ کا ملزم ہے‘ 4 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

نئی دہلی: مقامی عدالت نے جمعہ کے دن چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے پی اے ببھو کمار کو جو عام آدمی پارٹی رکن راجیہ سبھا اور سابق صدرنشین دہلی کمیشن برائے خواتین سواتی ملیوال پر حملہ کا ملزم ہے‘ 4 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ کو ہراساں کرنے کا کیس، وائی ایس آر سی قائد جیل منتقل
دہلی سانحہ: ہرمتوفی کے خاندان کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ: سواتی مالیوال
کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

5 روزہ پولیس تحویل ختم ہونے پر اسے حاضر عدالت کیا گیا تھا۔ اسے 28 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

اسے 18مئی کو گرفتار کیا گیا تھااور کرائم سین ری کریئشن کیلئے اسے چیف منسٹر کے بنگلہ پر لے جایا گیا تھا۔

ببھو کمار کو ممبئی میں 3 مقامات پر بھی لے جایا گیا۔ ذرائع کے بموجب ببھو کمار نے ایک لوکیشن پر اپنے فون کو فارمیٹ کیا تھا جس کا پتہ فنی تحقیقات میں چلا۔