مشرق وسطیٰ

کیا ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو گرتے ہی آگ لگ گئی تھی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مرحوم جس ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے اس میں پہاڑ پر گرتے ہی آگ لگ گئی تھی۔ حملہ کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مرحوم جس ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے اس میں پہاڑ پر گرتے ہی آگ لگ گئی تھی۔ حملہ کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
ایران میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
بلاول بھٹو اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا: امریکی اسکالر

ہیلی کاپٹر کراش کی تحقیقات کے حوالہ سے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا بیان جمعرات کے دن سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا۔ تحقیقات جنرل اسٹاف کے ذمہ ہے۔

پہلے بیان میں کسی کو بھی موردِالزام نہیں ٹھہرایا گیا لیکن یہ ضرور کہا گیا کہ مزید تفصیلات مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

جنرل اسٹاف کے بیان میں کہا گیا کہ کنٹرول ٹاور اور حادثہ کے شکار ہیلی کاپٹر کے عملہ کے درمیان جو بات چیت ہوئی اس میں کوئی مشتبہ پہلو سامنے نہیں آیا۔

کنٹرول ٹاور سے ابراہیم رئیسی مرحوم کے ہیلی کاپٹر اور ان کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ اُڑان بھرنے والے دیگر 2 ہیلی کاپٹر کا رابطہ حادثہ سے 90 سکنڈ قبل تک قائم تھا۔

ہیلی کاپٹر نے فلائٹ پاتھ (اڑان کا راستہ) بھی نہیں بدلا تھا۔ پرانا بیل ہیلی کاپٹر اتوار کے دن ایران کے شمال مغرب میں دوردراز پہاڑی علاقہ میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ جمعرات کے دن ابراہیم رئیسی مرحوم کی تدفین مشہد میں روضہ امام رضا میں عمل میں آئی۔

a3w
a3w