صحت

مہاراشٹر میں کووڈ-19کے 545 نئے معاملے

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 545 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور وائرس سے دو اموات ہوئی ہیں۔

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 545 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور وائرس سے دو اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

یہ اطلاع ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ پازیٹیو کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 81,61,894 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,504 ہو گئی ہے۔ یہاں اموات کی شرح 1.81 فیصد ہے۔

نئے 545 کیسوں میں سے، ممبئی میں 141 کیسز اور ایک موت کی اطلاع ملی جبکہ رتناگیری میں ایک اور موت ہوئی ہے۔

وہیں اتوار کو 655 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے اور ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 80,07,335 تک پہنچ گئی۔

اس کے ساتھ صحت یابی کی شرح 98.12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں 6,055 مریض زیر علاج ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی