شمالی بھارت

اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کی موری تحصیل کے دور دراز کے سالرا گاؤں میں پیر کی صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ میں دس مکانات مکمل طور پر جل گئے۔

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کی موری تحصیل کے دور دراز کے سالرا گاؤں میں پیر کی صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ میں دس مکانات مکمل طور پر جل گئے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات
ہلدوانی تشدد کی مجسٹرئیل تحقیقات کا حکم۔ 6 کروڑ کا نقصان
ہجوم نے پولیس ملازمین کو زندہ جلانے کی کوشش کی

جبکہ چار گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ یہی نہیں آگ بجھانے کی کوشش میں کل چھ افراد جھلس گئے۔ جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

چونکہ گاؤں تک پہنچنے کاپیدل ہی واحد راستہ تھا، اس لیے ریسکیو ٹیمیں بروقت جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکیں۔ گاؤں والوں نے کسی طرح آگ پر قابو پایا۔

اترکاشی کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر دیویندر سنگھ پٹوال نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 11:00 بجے سالرا میں انیل سنگھ ولد رنویر سنگھ کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے قریبی 10 رہائشی مکانات جل گئے۔

تحصیل موری سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور واقع ہے۔ جبکہ 4 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ ایک کٹھار (اناج ذخیرہ کرنے کی جگہ) آگ سے تباہ ہو گئی۔ علاقائی ریاستی انسپکٹر کی رپورٹ کی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ آگ پر گاؤں والوں نے قابو پایا۔

پٹوال نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جن میں سے ایک شخص یمراج تھاپا ولد ریشم تھاپا کو ابتدائی طبی امداد کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر موری بھیج دیا گیا ہے۔

دیگر زخمی اس وقت گاؤں میں گھریلو علاج کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

تحصیلدار موری کے علاوہ ریونیو سب انسپکٹر، فائر، ایس ڈی آر ایف، پولیس، محکمہ جنگلات، مویشی پروری کے محکمے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، پرولا بھی دوپہر میں گاؤں سالرا گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے 22 متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کے لیے فی خاندان 5000 روپے، ایک ترپال اور دو کمبل گاؤں سالرا بھیجے ہیں۔