شمالی بھارت

ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات

علاقہ میں پہلے سے ایک ہزار پولیس جوان تعینات ہیں۔ پولیس نے تاحال 30 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 8 فروری کو ایک دینی مدرسہ اور مسجد کے انہدام کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ 6 افراد جاں بحق اور 60 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

ہلدوانی(اتراکھنڈ): بن بھول پورہ کی صورتِ حال پیر کے دن نارمل رہی۔ نیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں نظم وضبط کی برقراری کے لئے تعینات کردی گئیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ہلدوانی تشدد کی مجسٹرئیل تحقیقات کا حکم۔ 6 کروڑ کا نقصان
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
ہجوم نے پولیس ملازمین کو زندہ جلانے کی کوشش کی
کثرت ازدواج، کمسنی کی شادی پر مکمل امتناع کی سفارش
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ

نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) پرہلاد مینا نے کہا کہ کرفیوزدہ علاقہ میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ سربراہ کی جارہی ہیں۔ انہیں عنقریب مزید سہولتیں دی جائیں گی۔

نیم فوجی فورسس کی زائد کمپنیاں بن بھول پورہ کے حساس مقامات پر تعینات کردی گئیں۔ اتوار کے دن بن بھول پورہ علاقہ کو چھوڑکر مابقی ہلدوانی سے کرفیو اٹھالیا گیا تھا۔

بن بھول پورہ پرائمری ہیلت سنٹر اور علاقہ کے میڈیکل اسٹورس کھل گئے ہیں۔ پکوان گیس سلنڈرس بھی سپلائی کئے جارہے ہیں۔ جنرل منیجر کماؤں منڈل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اے پی واجپائی نے بتایا کہ دیگر کرفیوزدہ علاقوں جیسے قدوائی نگر‘ اندرا نگر اور نئی بستی میں پکوان گیس سلنڈرس سپلائی کئے جارہے ہیں۔

ترکاریاں‘ دودھ اور اشیائے ضروریہ بھی پہنچائی جارہی ہیں۔ اسی دوران حساس مقامات پر مرکزی نیم فوجی دستوں کی مزید کمپنیاں تعینات کردی گئیں۔

علاقہ میں پہلے سے ایک ہزار پولیس جوان تعینات ہیں۔ پولیس نے تاحال 30 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 8 فروری کو ایک دینی مدرسہ اور مسجد کے انہدام کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ 6 افراد جاں بحق اور 60 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

a3w
a3w