شمالی بھارت
بہار میں پسماندہ طبقات کے کوٹہ میں 15فیصد کا اضافہ
بہار اسمبلی نے جمعرات کے روز درج فہرست ذاتوں‘ قبائل‘ انتہائی پسماندہ طبقات اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے موجودہ 50 فیصد کوٹہ کو بڑھاکر 65 فیصد کردینے کی منظوری دی۔
پٹنہ: بہار اسمبلی نے جمعرات کے روز درج فہرست ذاتوں‘ قبائل‘ انتہائی پسماندہ طبقات اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے موجودہ 50 فیصد کوٹہ کو بڑھاکر 65 فیصد کردینے کی منظوری دی۔
تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں اس کوٹہ کی فراہمی کے لئے تیار کردہ مسودہ بلوں کو آج ندائی ووٹ کے ذریعہ متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔
بلز کے مطابق درج فہرست قبائل کے لئے کوٹہ کو دُگنا کردیا جائے گا یعنی 1 فیصد سے بڑھاکر 2 فیصد کردیا جائے گا جبکہ درج فہرست ذاتوں کے لئے 16 فیصد سے بڑھاکر 20 فیصد کردیا جائے گا۔
انتہائی پسماندہ طبقات کے لئے کوٹہ کو 18 فیصد سے بڑھاکر 25 فیصد کردیا جائے گا جبکہ دیگر پسماندہ طبقات کیلئے اسے 12 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد رکردیا جائے گا۔