مشرق وسطیٰ

زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کے 15 فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ پٹی میں جاری لڑائیوں میں اس کے 15 فوجی مارے گئے ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں منگل سے جاری فوجی کارروائی میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یروشلم: اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ پٹی میں جاری لڑائیوں میں اس کے 15 فوجی مارے گئے ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں منگل سے جاری فوجی کارروائی میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس

العربیہ کے مطابق القسام بریگیڈز نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے جنوب مغرب میں ’’ایرز‘‘ کے مغرب میں ایک اسرائیلی فٹ فورس کو حیران کن دھچکا دیا ہے۔

القسام نے ٹیلی گرام پر وضاحت کی کہ اس نے تین اسرائیلی فوجیوں کو صفر کے فاصلے سے مار ڈالا۔ القسام نے یہ بھی اطلاع دی کہ اس نے غزہ کے شمال مغرب میں ایک اسرائیلی کمانڈ سنٹر پر مارٹر گولوں سے بمباری کی۔

بعد میں اعلان کیا کہ اس نے شہریوں کے خلاف "قتل عام” کے جواب میں تل ابیب پر بمباری کی ہے۔ القسام بریگیڈز نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ابو مطیبق ملٹری سائٹ کے اندر حملہ کیا اور مرکزی مشاہداتی اور مواصلاتی ٹاور کو گرانے میں کامیاب رہے۔

القسام بریگیڈز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ اس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر تعینات چار اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کر دیا اور پیادہ فوج کے ایک اہلکار کو ختم کردیا ہے۔ اسرائیل نے منگل کو جبالیہ کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 400 سے زیادہ فلسطینی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

واضح رہے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی لڑائی 26 ویں روز بھی جاری رہی۔ اس جنگ میں اب تک 8796 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔