ایشیاء

پاکستان نے ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی

ہالینڈ میں پیگیڈا تحریک کے رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے اتوار کو ہیگ میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے سامنے قرآن پاک کا ایک نسخہ پھاڑ دیا۔ کچھ اسلامی ممالک اور یورپ کی کئی مسلم کمیونٹیز نے اس کی سخت تنقید کی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان نے ہالینڈ میں قرآن مجید کی کاپی پھاڑنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی اظہار کی آڑ میں ایک نا گوار جرم ہے۔

متعلقہ خبریں
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی

پاکستان کی وزارت خارجہ نے چہارشنبہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کی قابل اعتراض حرکتوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور اس سے عالمی برادری کے درمیان انتشار پھیل سکتا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ آزادی اظہار کے ساتھ ذمہ داریاں بھی آتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ”ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ قومی حکومتوں اور بڑے پیمانے پر عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کو روکے۔ یہ مذہبی منافرت اور تشدد کو بھڑکانے اور لوگوں کواکسانے کے مقصد سے کیا جاتا ہے۔“

وزارت کے مطابق عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی آواز اٹھانی چاہیے اور مذہبی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ ہالینڈ میں پیگیڈا تحریک کے رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے اتوار کو ہیگ میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے سامنے قرآن پاک کا ایک نسخہ پھاڑ دیا۔ کچھ اسلامی ممالک اور یورپ کی کئی مسلم کمیونٹیز نے اس کی سخت تنقید کی ہے۔