حیدرآباد

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے 1500 برس مکمل، تنظیم فوکس حیدرآباد کی جانب سے تحریری مقابلے کا اعلان

حیدرآباد، 14 ستمبر: عالم انسانیت اس سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے 1500 برس مکمل ہونے کا جشن منائے گی۔ اس موقع پر تنظیم فوکس حیدرآباد نے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فروغ دینے کے لیے ایک تحریری مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
حیدرآباد: اردو گھر میں ٹی ایس ٹی یو کے زیر اہتمام تقریری مقابلے
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی

مولانا احسن بن محمد الحمومی نے میڈیا پلس آڈیٹوریم، گن فاؤنڈری حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران اس مقابلے کی تفصیلات بیان کیں۔ مولانا نے بتایا کہ یہ مقابلہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو ہر عمر اور طبقے کے لوگوں تک پہنچانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس تحریری مقابلے کے لیے اردو اور انگریزی میں مستند کتابیں فراہم کی جائیں گی۔

مقابلے کی تفصیلات:

  • رجسٹریشن: 15 ستمبر سے 30 ستمبر تک
  • زمروں:
  • انٹرمیڈیٹ
  • ڈگری
  • پوسٹ گریجویٹ
  • عام

ہر زمرے کے لیے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک اردو اور ایک انگریزی کتاب تجویز کی گئی ہے۔ امیدوار اپنی پسند کے مطابق زبان کا انتخاب کر کے کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔

انعامات:

  • پہلا انعام: ہر زمرے کے لیے لیپ ٹاپ
  • دوسرا انعام: ٹیبلٹ
  • تیسرا انعام: 6000 روپے مالیت کی کتابیں

انعامات طلباء و طالبات (مرد و خواتین) کے لیے علیحدہ علیحدہ ہوں گے۔

مولانا الحمومی نے مزید کہا کہ تنظیم فوکس حیدرآباد نے 2024-2025 میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے 1500 برس کی تکمیل کے موقع پر مختلف پروگرامز کا بھی انعقاد کیا ہے، جس میں مختلف شعبہ ہائے حیات کے افراد کو شرکت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے فون نمبرات 9032191696، 9014430815 یا 8179354764 پر رابطہ کریں۔