شمالی بھارت

اسمبلی انتخابات کے نتائج کیخلاف 4 امیدوار گجرات ہائیکورٹ سے رجوع

امیدوار کی ملکیت کے بارے میں ادھوری معلومات دی گئی ہیں حالانکہ وہ کار کے مالک ہیں اس کے باوجود انہوں نے اپنے حلف نامہ میں اس کا ذکر نہیں کیا ہے۔ معلومات مخفی رکھنے پر ریٹرننگ آفیسر کو ان کی امیدواری مسترد کردینی چاہئے تھی۔

احمدآباد: بی جے پی اور کانگریس کے دو‘ دو امیدوار گجرات ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں تاکہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرسکیں۔ درخواست گزاروں بی جے پی کے ہرشد ربادیہ (وشوادار حلقہ)‘ ہتیش وساوا (دیڑیاپاڑہ) اور کانگریس امیدواروں للت کاگتھرا (کنکارا) اور ردھان پور حلقہ کے رگھو دیسائی کی مشترکہ شکایت ہے کہ جیتنے والے امیدواروں نے کئی موضوعات پر نہیں کئے ہیں یا پھر چند اہم معلومات الیکشن کمیشن سے چھپائی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریٹرننگ آفیسر کو ایسے امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگی مسترد کردینا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ سابق کانگریس رکن اسمبلی للت کاگتھرا نے کہا کہ بی جے پی کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی درلبھ جی دیوریہ نے اپنے تعلیمی کوائف کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

 امیدوار کی ملکیت کے بارے میں ادھوری معلومات دی گئی ہیں حالانکہ وہ کار کے مالک ہیں اس کے باوجود انہوں نے اپنے حلف نامہ میں اس کا ذکر نہیں کیا ہے۔ معلومات مخفی رکھنے پر ریٹرننگ آفیسر کو ان کی امیدواری مسترد کردینی چاہئے تھی۔

بی جے پی کے ہرشد ربادیہ کی شکایت ہے کہ عام آدمی پارٹی کے منتخبہ رکن اسمبلی بھوپت بھایانی کو کرپشن کے الزامات اور سرکاری رقم کے تغلب پر مقدمہ کا سامنا ہے لیکن انہوں نے اپنے حلف نامہ میں اس کا تذکرہ نہیں کیا ہے۔ اس کے باوجود ریٹرننگ آفیسر نے ان کی امیدواری منظور کرلی ہے۔ انتخابات کے بعد انہیں منتخب قراردیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے ان حلقوں میں الیکشن کو کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔