حیدرآباد

موسی ندی طاس کے علاقوں کے 1500افراد کا تخلیہ

ان افراد کو شلٹر ہومس منتقل کیاگیا جہاں جی ایچ ایم سی کی جانب سے ان کے لئے غذا اور دیگر انتظامات کئے گئے۔مئیر حیدرآباد وجئے لکشمی نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ریونیو کے ساتھ تال میل کے ذریعہ ان افراد کو منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے بڑے پیمانہ پر پانی کے اخراج کے بعد گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے عہدیداروں نے موسی ندی طاس کے علاقوں اورپانی میں محصور ہونے والے امکانی علاقوں میں رہنے والے تقریبا 1,500 افراد کا تخلیہ کروایا۔

a3w
a3w