دہلی

8 سالوں میں 16 کروڑ نوکریاں پیدا ہونی چاہئے تھی: کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ مودی نے جس طرح کا وعدہ کیا تھا اس کے مطابق آٹھ سالوں میں 16 کروڑ نوکریاں فراہم کی جانی چاہئے تھیں، لیکن حالات یہ ہے کہ مودی وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مرکزی سکریٹریٹ میں بھی آسامیاں نہیں بھر پا رہے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نوکریاں فراہم کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سیدھا حملہ کیااور کہا کہ وزیر اعظم نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کی وعدے کی حقیقت آٹھ سالوں کے درمیان سب کے سامنے ہے۔

 کھڑگے نے کہا کہ مودی نے جس طرح کا وعدہ کیا تھا اس کے مطابق آٹھ سالوں میں 16 کروڑ نوکریاں فراہم کی جانی چاہئے تھیں، لیکن حالات یہ ہے کہ مودی وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مرکزی سکریٹریٹ میں بھی آسامیاں نہیں بھر پا رہے ہیں۔ مختلف سرکاری محکموں میں 30 لاکھ سے زیادہ آسامیاں خالی پڑی ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ”پی ایم مودی نے ہر سال دو کروڑ لوگوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ آٹھ سالوں میں 16 کروڑ نوکریاں پیدا ہونی چاہئیں تھی۔ مختلف سرکاری محکموں میں 30 لاکھ سے زیادہ عہدے خالی ہیں، لیکن پی ایم مودی نے صرف 75000 درخواستیں تقسیم کی ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ سیدھے وزیر اعظم کے دفتر کے تحت آتا ہے لیکن وہاں 1600 آسامیاں کیوں خالی پڑی ہیں۔“