تلنگانہ

ورنگل میں بھاری رقم کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد اکسائز انسپکٹر معطل

اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نشہ بندی و آبکاری جی انجیا راؤ نے انسپکٹر انجیت راؤ کو معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انسپکٹر نے اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر چھوڑا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ اکسائز کے انسپکٹر کو جسے6لاکھ روپے کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا، خدمات سے معطل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انسپکٹر نے ووٹروں میں رقم کی تقسیم کیلئے6 لاکھ روپے حاصل کئے تھے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر
بھینسہ کے میونسپل کمشنر اور بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف

ورنگل اربن کے اکسائز انسپکٹر اے انجیت راؤ کو منگل کے روز کانگریس کے حامیوں نے حیدرآباد کے قریب میڈی پلی منڈل کے موضع چنگی چرلہ میں نقد رقم کے ساتھ اس وقت پکڑلیا تھا جبکہ انسپکٹر ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے۔

سرکاری عہدیدار جو اپنی کار میں رقم لے جارہے تھے، پر کانگریس کارکنوں نے حملہ کردیا۔ ان احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ ایک سیاسی جماعت کی ہدایت پر ووٹروں میں رقم تقسیم کرنے کیلئے انسپکٹر یہ رقم لے جارہے تھے۔ بعدازاں انسپکٹر راؤ کو الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکوارڈ کے حوالہ کردیا گیا۔

 اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نشہ بندی و آبکاری جی انجیا راؤ نے انسپکٹر انجیت راؤ کو معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انسپکٹر نے اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر چھوڑا تھا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسپکٹر اکسائز کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ پہلا واقعہ ہے جس میں ایک سرکاری عہدیدار، بھاری رقم کے ساتھ پکڑا گیا۔

a3w
a3w