ماں کا سونا رہن رکھ کر حاصل رقم کی آن لائن گیمس میں محرومی، بیٹے نے خودکشی کرلی
راج شیکھر نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی تھی اور پچھلے کچھ عرصے سے وہ شمس آباد ایرپورٹ پر پرائیویٹ جاب کررہا ہے۔ اس نے انتہائی اقدام سے پہلے خودکش نوٹ چھوڑا جس میں اس نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا کہ وہ اپنی ماں کا خیال رکھے۔
حیدرآباد: ماں کا سونا رہن رکھ کر حاصل کردہ رقم کی آن لائن گیمس میں محرومی پر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق اس نوجوان جس کی شناخت 18سالہ راج شیکھر کے طورپر کی گئی ہے، آن لائن گیمس کا عادی تھی۔
اس نے ماں کا سونا رہن رکھ کر حاصل کردہ رقم سے آن لائن گیمس کھیلی۔وہ آن لائن گیمس میں تقریبا تین تاچارلاکھ روپئے ہار گیا تھا۔جب اس کی ماں سے اس سے اپنے زیور کے بارے میں پوچھا تو راج شیکھر نے کہا کہ اس نے ماں کا زیور نہیں لیا ہے۔ راج شیکھرنے رقم سے محرومی کے بعد مایوسی کے عالم میں نیم کے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔
راج شیکھر نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی تھی اور پچھلے کچھ عرصے سے وہ شمس آباد ایرپورٹ پر پرائیویٹ جاب کررہا ہے۔ اس نے انتہائی اقدام سے پہلے خودکش نوٹ چھوڑا جس میں اس نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا کہ وہ اپنی ماں کا خیال رکھے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس او راس کے ارکان خاندان وہاں پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔