جرائم و حادثات

تھانے میں گرڈر لانچنگ مشین گرنے سے 16 افراد ہلاک، 3 زخمی

مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے شاہ پور کے قریب منگل کی صبح گرڈر لانچنگ مشین کے گرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے شاہ پور کے قریب منگل کی صبح گرڈر لانچنگ مشین کے گرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

یہ واقعہ منگل کی علی الصبح شاہ پور تحصیل کے سرلمبے گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے وقت ایک پل کے لیے گرڈر لانچنگ کا کام جاری تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ مشین 701 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے فیز تھری کے زیر تعمیر پل کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

مزید چھ مزدور اور ایک انجینئر کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو زخمی ہوئے ہیں اور جو شاہ پور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں راحت اور بچاؤ کام کر رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا، "اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔”