حیدرآباد
تنظیمی انتخابات، مقررہ معیارات پر عمل کرنے بی جے پی لیڈروں کو کشن ریڈی کی ہدایت
بی جے پی کے جنرل سکریٹری، ریاستی امور کے انچارج، پارٹی سکریٹری، ریاستی امور کے معاون انچارج اروِند مینن، پارٹی کے ریاستی انتخابی انچارج ایم ڈی ایل لکشمی نارائنا، پارلیمنٹ اور اسمبلی کے اراکین، اور دیگر عہدیداران اس اجلاس میں شریک ہوئے۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدرجی کشن ریڈی نے بی جے پی کے تنظیمی انتخابات کے سلسلہ میں ضلعی سطح اور مقامی سطح کے لیڈروں کو مقررہ معیارات پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ منڈل اور ضلعی سطح پر انتخابات کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے آج صبح حیدرآباد میں انہوں نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری، ریاستی امور کے انچارج، پارٹی سکریٹری، ریاستی امور کے معاون انچارج اروِند مینن، پارٹی کے ریاستی انتخابی انچارج ایم ڈی ایل لکشمی نارائنا، پارلیمنٹ اور اسمبلی کے اراکین، اور دیگر عہدیداران اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تنظیمی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں ضلعی اور مقامی قیادت کی رہنمائی کی گئی۔