امریکہ و کینیڈا
بوئنگ میں 17 ہزار نوکریاں برخاست
بوئنگ کے صدرنشین اور سی ای او کیلی اورٹبرگ نے برسوں سے مشکلات سے دوچار کمپنی کے تقریباً 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن (یو این آئی) بوئنگ کے صدرنشین اور سی ای او کیلی اورٹبرگ نے برسوں سے مشکلات سے دوچار کمپنی کے تقریباً 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اورٹبرگ نے کہا، "ہمیں اپنی مالی حقیقت اور ترجیحات کو اورزیادہ بڑھانے کے لئے اپنے کاموں میں تبدیلی کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مہینوں میں ہم ملازمین کی تعداد میں تقریباً 10فیصد کمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کٹوتی میں اکزیکٹیوز، منیجرس اور ملازمین شامل ہوں گے۔غور طلب ہے کہ 10 فیصد کی کٹوتی تقریباً 17 ہزار ملازمتوں کے برابر ہے۔
نئے 777ایکس طیارے کی ابتدائی ڈیلیوری مقررہ تاریخ کے ایک سال بعد 2026 میں کی جائے گی۔
Photo Source: @stevenkerwin