مہاراشٹرا

ریٹائرڈ ملازم کو ہلاک کردیا گیا، دو افراد گرفتار

مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں عملہ کے ایک ریٹائرڈ شخص کو رقم کے معاملہ پر ہلاک کردیا گیا اور ایک ڈیم کے قریب جھاڑیوں میں اس نعش دفن کردی گئی جس کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

تھانے: مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں عملہ کے ایک ریٹائرڈ شخص کو رقم کے معاملہ پر ہلاک کردیا گیا اور ایک ڈیم کے قریب جھاڑیوں میں اس نعش دفن کردی گئی جس کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایک عہدیدار نے یہ بات کہی، الہاس نگر زون 4 کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سبھاش برسے نے چہارشنبہ کے دن نامہ نگاروں کو بتایا کہ متوفی اشوک موہیتے (63 سالہ) 12 اپریل کی دوپہر چہل قدمی کے لئے باہر نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔

جس کے بعد موہیتے کے خاندان نے بدلہ پور ویسٹ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔عہدیدار نے کہا کہ دو دن بعد موہیتے کے خاندان کو ایک پیغام موصول ہوا کہ اس کے بینک کھاتے سے 25 ہزار روپے نکال لیئے گئے ہیں۔پتہ چلا کہ یہ رقم مہادیو ولکولی نامی 42 سالہ کے بینک کھاتے میں جمع کرائی گئی یہ اسی بلڈنگ میں کرایہ پر مقیم ہے جہاں موہیتے مقیم تھا۔

خاندان نے پولیس کو بتایا کہ موہیتے ولکولی سے بات چیت کیا کرتا تھا پولیس نے معاملہ میں ولکولی کے رول کا شبہ کیا کیونکہ یہ پتہ چلا کہ موہیتے کی گمشدگی کے بعد سے وہ بھی لاپتہ ہے مگر متوفی کے بیٹے اور بلڈنک کے واچ مین کو فون کرکے پوچھا کہ آیا موہیتے لوٹ گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نے مختلف اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ولکولی کو مرباد میں حراست میں لیا پوچھ گچھ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ موہیتے نے ولکولی کو 2.03 لاکھ روپے قرض دیا تھا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہا تھا عہدیدار نے کہا کہ ولکولی نے موہیتے سے چھٹکارا پانے کے لئے اسے دمہ کی دوا دینے کے بہانے بدلاپور کے قریب واقع دیودھر ڈائم طلب کیا جس کے بعد ولکولی اور اس کے دوست لکشمن جادھو نے موہیتے کو ہلاک کرکے نعش جھاڑیوں میں دفن کردی۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نے ولکولی سے موہیتے کا اے ٹی ایم کارڈ برآمد کرلیا انھوں نے کہا کہ دونوں کے خلاف قتل کا کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے۔