تلنگانہ

بی ایس پی تلنگانہ میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی:پراوین کمار

تلنگانہ بی ایس پی کے صدر آر ایس پراوین کمار نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اورتنہا مقابلہ کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی ایس پی کے صدر آر ایس پراوین کمار نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اورتنہا مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

پسماندہ طبقات کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حقوق دینے کے مطالبہ کیلئے نکالی گئی بہوجن راجیادھیکارا یاترا پداپلی ضلع پہنچی۔

پراوین کمار نے بی ایس پی کے پرچم کو لہرایا۔ خواتین نے آر ایس پروین کمار کاپرتپاک استقبال کیا۔

پراوین کمار نے سلطان آباد کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر عوام سے ان کے مسائل کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کاز کے ساتھ اقتدار حاصل کرنے والے وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے گذشتہ 9 سال میں اپنے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔

a3w
a3w