قومی

ہری دوار کے مانسہ دیوی مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک

ہری دوار کے مانسہ دیوی مندر میں اتوار کے دن بھگدڑ میں 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مندر کی سیڑھیوں میں برقی (کرنٹ) دوڑ جانے کی افواہ سے بھکتوں میں افراتفری مچ گئی تھی۔

ہری دوار (پی ٹی آئی) ہری دوار کے مانسہ دیوی مندر میں اتوار کے دن بھگدڑ میں 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مندر کی سیڑھیوں میں برقی (کرنٹ) دوڑ جانے کی افواہ سے بھکتوں میں افراتفری مچ گئی تھی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہری دوار پرمیندر سنگھ دوبال نے پی ٹی آئی ویڈیوز کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 35 افراد کو دواخانہ لے جایا گیا اور ان میں 6نے دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ صبح 9:30 بجے کے آس پاس پیش آیا۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور فائربریگیڈ وہاں پہنچ گئے۔

چیف منسٹر اتراکھنڈ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔ انہیں اِس واقعہ پر دکھ ہوا۔ ساون کے مہینہ میں 500 فٹ کی بلندی پر شیوالک پہاڑی پر واقع اِس مندر میں بھکتوں کی بھیڑ امڈی تھی۔ اتوار کی تعطیل کی وجہ سے بچے اور عورتیں بھی بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے۔

ہری دوار کے ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) میوردکشت نے بتایا کہ کئی برقی تار ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ بعض لوگوں نے اِن تاروں کو پکڑ کر اوپر چڑھنے کی کوشش کی ہوگی۔

ایس ڈی ایم سکریٹری ونود کمار سمن نے کہا کہ 5شدید زخمیوں کو ایمس رشی کیش بھیج دیا گیا۔ حکومت نے ہیلپ لائن نمبرس جاری کردئے گئے ہیں۔