آندھراپردیش

جگن میں ہمت ہے تو مجھے اسمبلی میں داخلہ سے روک کر دکھائیں: پون کلیان

پون کلیان نے اپنی یاترا کا آغاز ضلع کاکیناڈا کے اناورم سے کیا اور ضلع مشرقی گوداوری میں حلقہ اسمبلی پراتھی پاڈو کے کتی پوڈی جنکشن میں پہلے عوامی جلسہ سے بھی خطاب کیا۔

امراوتی: اداکار، سیاست داں پون کلیان جو 2019 کے آندھرا پردیش اسمبلی الیکشن میں دونوں حلقوں سے ہار گئے تھے، اور اس بار ریاستی اسمبلی میں داخلہ کیلئے پرامید، پرعزم ہیں نے، چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو چیالنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ، انہیں اسمبلی میں داخلہ سے روکدیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) کے قائد نے طویل انتظار کے بعد چہارشنبہ کے روز اپنی مہم کی خصوصی گاڑی”وراہی“ کے ذریعہ یاترا کا آغاز کیا انہوں نے اپنی یاترا کا آغاز ضلع کاکیناڈا کے اناورم سے کیا اور ضلع مشرقی گوداوری میں حلقہ اسمبلی پراتھی پاڈو کے کتی پوڈی جنکشن میں پہلے عوامی جلسہ سے بھی خطاب کیا۔

پون کلیان نے وراہی وجئے  یاترا کا آغاز کرتے ہوئے ریاست میں سیاسی گہما گہمی میں اضافہ کردیا ہے۔ ریاست آندھرا پردیش میں آئندہ سال لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی الیکشن منعقد شدنی ہیں، حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست میں قبل از وقت اسمبلی الیکشن کرائے جانے کی اطلاعات کے درمیان بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بالترتیب گذشتہ ہفتہ تروپتی اور وشاکھا پٹنم میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا تھا۔

 بی جے پی قائدین نے جگن موہن ریڈی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت اے پی کو سب سے زیادہ کرپٹ حکومت قرار دیا تھا۔ اداکار پون نے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ جات گاجووا کا اور بھیما ورم سے مقابلہ کیا تھا تاہم انہیں ان دونوں حلقو سے شکست کاسامنا کرناپڑا تھا۔

ان کی پارٹی نے بی ایس پی اور بائیں بازو کی جماعتوں سے انتخابی مفاہمت کی تھی تاہم یہ اتحاد، 175 رکنی اسمبلی میں ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہا، ریاستی اسمبلی میں جنا سینا پارٹی کی نمائندگی نہیں ہے اس کے باوجود مقبول فلمی اداکار، اسمبلی میں داخلہ کیلئے پرعزم ہیں۔

پون کلیان نے کہا کہ اس بار وہ، اسمبلی میں ضرور داخل ہوں گے اور میں یہ دیکھوں گا کہ کون مجھے روک سکتا ہے جگن کی پارٹی کو چیالنج کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت میں اگر ہمت ہے تو مجھے اسمبلی میں داخلہ سے مجھے روک کردکھائے۔

حکمراں جماعت نے پون کلیان کو چیالنج کرتے ہوئے کہا کہ اداکار، تنہا الیکشن لڑکر دکھائیں۔جس پر جنا سینا پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ میں تنہا اتحاد کے ساتھ انتخابات لڑوں، اسمبلی میں میرا داخلہ یقینی ہے۔ پون کلیان کو تاحال اس بات کا یقین نہیں ہے کہ ٹی ڈی پی۔

بی جے پی اور جنا سینا پارٹی میں اتحاد ہوگا اس کے باوجود انہوں نے وراہی وجئے یاترا شروع کرتے ہوئے اپنی طرف سے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پڑوسی ریاست تلنگانہ کے ساتھ اے پی میں بھی رواں سال نومبر، دسمبر میں اسمبلی انتحابات منعقد ہوسکتے ہیں۔

جنا سینا پارٹی نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ ان کی پارٹی، تلنگانہ میں محدود نشستوں سے مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ آندھرا پردیش سے ہی الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ان کا مقصد، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے شکنجہ سے آندھرا پردیش کو نجات دلانا ہے۔

 پون کلیان نے کہا کہ وہ ریاست کے چیف منسٹر کا عہدہ ضرور قبول کریں گے شرطیکہ عوام انہیں چیف منسٹر بنائیں۔ وہ بخوشی اس عہدہ کو قبول کرنے کیلئے شہر میں وہ، جگن موہن ریڈی حکومت کے کرپشن اور بیجا اقتدار کو نشانہ بنائیں گے۔