تلنگانہ
آندھرا پردیش میں مزید تین طوفان، محکمہ موسمیات کا انتباہ
حال ہی میں شدید سیلاب سے بری طرح متاثر آندھرا پردیش کو محکمہ موسمیات نے ایک اور انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں تین طوفان بننے کا امکان ہے۔
حیدرآباد(یواین آئی)حال ہی میں شدید سیلاب سے بری طرح متاثر آندھرا پردیش کو محکمہ موسمیات نے ایک اور انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں تین طوفان بننے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک طوفان بحریہ عرب اور دو طوفان خلیج بنگال میں بننے کا امکان ہے۔ان طوفانوں کے اثر سے 10 اکتوبر کے بعد ساحلی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ ہلکی تا شدید بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ساحلی اضلاع میں ہلکی تا اوسط بارش ہوگی۔
خلیج بنگال میں دباؤ کا علاقہ برقرار ہے، جس کے اثر سے آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست بھر میں ہلکی تااوسط بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے اکتوبر میں تین طوفان بننے کی وارننگ کے بعد اے پی کے عوام تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔