17خواتین پہلی مرتبہ آر ٹی سی بسیں چلائیں گی
اترپردیش میں 17 خواتین کا گروپ یوپی اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یو پی ایس آر ٹی سی) میں بس ڈرائیورس کی حیثیت سے کام شروع کرنے والا ہے۔

کانپور(یوپی): اترپردیش میں 17 خواتین کا گروپ یوپی اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یو پی ایس آر ٹی سی) میں بس ڈرائیورس کی حیثیت سے کام شروع کرنے والا ہے۔
2021 میں 8 مارچ کو خواتین کے بین الاقوامی یوم کے موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے وکاس نگر کانپور کے ماڈل ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کا آغاز کیا تھا۔
پہلے بیاچ نے انسٹی ٹیوٹ میں اپنی ٹریننگ مکمل کرلی ہے اور وہ عنقریب بسیں چلانے کی ذمہ داری سنبھالنے والا ہے۔ ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل ایس پی سنگھ نے کہا کہ خواتین کو حکومت کی اسکیم کے تحت ٹریننگ دی گئی۔
یہ 17 عورتوں کا پہلا بیاچ ہے جس نے انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ لی۔ یہ نہ صرف اس خطہ میں بلکہ پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا بیاچ ہے۔ عنقریب ایسی مزید عورتوں کو تربیت دی جائے گی۔
حکومت ِ اترپردیش کی کوششوں سے عورتیں سڑک پر بڑی گاڑیاں چلاتی دکھائی دیں گی۔
17 خواتین کو پہلے کانپور ٹرانسپورٹ آفس میں لائٹ موٹروہیکل ڈرائیونگ لیول 3 اور کمرشیل ڈرائیور لیول 4 کی ٹریننگ دی گئی۔ انہیں دہلی کے آٹوموٹیو اِسکلس ڈیولپمنٹ کونسل (اے ایس ڈی سی) میں بھی تربیت دی گئی۔