حیدرآباد

دہلی بلدیہ نے بی آر ایس کے فلیکسی بورڈس اور ہورڈنگس کو ہٹادیا

چہارشنبہ کو بی آرایس کے دفتر کا افتتاح ہونے والا ہے جس کے پیش نظر پارٹی لیڈروں کی جانب سے ہورڈنگس لگائے گئے تھے تاہم بلدی حکام نے انہیں ہٹا دیا کیونکہ دہلی ایرپورٹ کی طرف جانے والی مرکزی سڑک ایک وی آئی پی علاقہ ہے۔

حیدرآباد: دہلی بلدیہ کے عہدیداروں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں تلنگانہ کی حکمران جماعت بھارت راشٹراسمیتی(بی آر ایس) کے قومی دفتر کے قریب نصب فلکسی بورڈس اور ہورڈنگس کو ہٹادیا۔

چہارشنبہ کو بی آرایس کے دفتر کا افتتاح ہونے والا ہے جس کے پیش نظر پارٹی لیڈروں کی جانب سے ہورڈنگس لگائے گئے تھے تاہم بلدی حکام نے انہیں ہٹا دیا کیونکہ دہلی ایرپورٹ کی طرف جانے والی مرکزی سڑک ایک وی آئی پی علاقہ ہے۔

 پارٹی سربراہ چندرشیکھرراو بدھ کو 12.36 بجے دہلی میں سردار پٹیل مرگانی کی کرائے کی عمارت میں پارٹی کے عارضی قومی دفتر کا افتتاح کریں گے۔

 سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔آر جے ڈی کے نوجوان لیڈر تیجسوی یادو، کسان لیڈر راکیش ٹکیت اور کسان انجمنوں کے کئی رہنما اس تقریب میں موجود رہیں گے۔