قومی

دن دہاڑے 17 سالہ لڑکی کا اغوا۔ ویڈیو وائرل

بہار کے ضلع دھربنگا کے ایک گاؤں میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ دن دہاڑے ایک 17 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی ایک کمسن بچی کے ساتھ کہیں جا رہی تھی کہ اسی دوران ایک بائیک سوار شخص ان کا پیچھا کرنے لگا۔

پٹنہ: بہار کے ضلع دھربنگا کے ایک گاؤں میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ دن دہاڑے ایک 17 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی ایک کمسن بچی کے ساتھ کہیں جا رہی تھی کہ اسی دوران ایک بائیک سوار شخص ان کا پیچھا کرنے لگا۔

لڑکی نے جب محسوس کیا کہ کوئی شخص ان کا تعاقب کر رہا ہے تو اس نے بچی کے ساتھ وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن بائیک سوار نے ان کا راستہ روک لیا اور زبردستی لڑکی کو بائیک پر بٹھا کر فرار ہوگیا۔

کمسن بچی نے فوراً گھر جا کر افراد خاندان کو اس واقعہ کی اطلاع دی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے پولیس سے رجوع ہوئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کیں اور صرف ایک دن کے اندر ہی اغوا کار اور نابالغ لڑکی کا پتہ لگالیا۔

متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم روزانہ ان کی بیٹی کو ہراساں کرتا تھا اور مسلسل دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔