سوشیل میڈیاشمالی بھارت

زانی کی ماں اور بہن نے متاثرہ لڑکی کو زندہ جلادیا

ایک15 سالہ لڑکی کوجو تین ماہ پہلے عصمت ریزی کی وجہ سے حاملہ ہوگئی تھی، ملزم کی ماں اوربہن نے اسے زندہ جلادیا۔

مین پوری: ایک15 سالہ لڑکی کوجو تین ماہ پہلے عصمت ریزی کی وجہ سے حاملہ ہوگئی تھی، ملزم کی ماں اوربہن نے اسے زندہ جلادیا۔

حاملہ ہونے کی اطلاع ملنے پر ماں اوربیٹی اس نابالغ لڑکی کی ملزم سے شادی کرانے کے بہانے اسے اپنے گھر لے گئے، بعدازاں ہفتہ کی رات کوانہوں نے لڑکی پرکیروسین چھڑک کر اسے آگ لگادی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کملیش ڈکشٹ نے بتایاکہ پڑوسیوں نے نابالغ لڑکی کوبچایا اوراسے شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل پہونچایا۔

بعدازاں اسے سیفائی میڈیکل کالج بھیج دیاگیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کے روزلڑکی کی ماں کواس وقت اپنی بیٹی کے حاملہ ہونے کا پتہ چلاتھا جب وہ اسے معائنہ کیلئے ڈاکٹر کے پاش لے گئی تھی۔

پولیس عہدیدارنے بتایاکہ25سالہ ملزم کے خلاف عصمت ریزی اوراس کی ماں اوربہن کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ملزم کی ماں کوہفتہ کے روز گرفتارکیاگیا اوراسے جیل بھیج دیاگیا۔ نوجوان اوراس کی بہن کوپکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔